منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کرونا میں مبتلا معروف بھارتی ٹی وی اینکر چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کرونا وائرس میں مبتلا معروف بھارتی صحافی چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارتی شہریوں پر قہر ڈھایا ہوا ہے، یومیہ تین لاکھ سے زائد افراد مہلک وبا کا شکار ہورہے ہیں جب کہ ہزاروں مریض لقمہ اجل بن رہے ہیں، جس میں معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پولیٹیکل شو کے میزبان اور بھارتی صحافی روہت سردانا بھی بھارت کی معروف شخصیات میں‌ سے ایک ہیں‌ جو گزشتہ کئی روز سے ایک اسپتال کے کرونا وارڈ میں زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صحافی روہت سردانا کرونا میں مبتلا ضرور تھے لیکن ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

خیال رہے کہ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 3498 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، متعدد علاقوں میں آکسیجن اور وینٹیلیٹر کی کمی ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں