بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خوبرو بائیک رائیڈر 50 سالہ مرد نکلیں.. حقیقت سامنے آنے پر سب ہکا بکا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی خوبرو خاتون بائیکر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ دراصل مرد ہیں جن کی عمر 50 سال کے قریب ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون بائیکر کو لوگوں‌ کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر فالو کررہی ہے جو اُن کی خوبصورتی اور بائیک رائیڈنگ کی تعریف کرتی نظر آتی ہے۔

پچاس سالہ مرد نے فیس ایپ اور فوٹو شاپ کی مدد سے خاتون کا روپ دھارا اور کئی عرصے تک سب کو بے وقوف بنا کر رکھا۔

اس بات کا انکشاف حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی ایک پوسٹ میں کیا گیا جس میں بائیک رائیڈر کی اصلی تصویر شیئر کی گئی تو سارا بھید کھل کر سامنے آیا۔

خود کو ازیوساگاکو یوکی نامی خاتون بتانے والے بائیک رائیڈر کو ٹویٹر پر 20 ہزار سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں، جو اُن کی شیئر کردہ تصاویر پر تبصرے اور انہیں پسندید بھی کرتے ہیں۔

بائیک رائیڈر نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے لڑکی کا روپ دھارا کیونکہ کوئی بھی انہیں بڑی عمر کے شخص کی حیثیت سے پسند نہیں کرتا۔

สวัสดีนี่ฉันอาโออิซังไง

Posted by ซากุระเที่ยงคืน – เรื่องเล่าจากญี่ปุ่น on Tuesday, 16 March 2021

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے جب پہلی بار اپنی لڑکی والی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تو ایک ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیا، جس کے بعد میں نے اس سلسلے کو جاری رکھنے اور کود کو مشہور کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں