اشتہار

پاکستان کی ٹوٹل آبادی میں حیران کن اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

چیف مردم شماریات کی جانب سے ملکی آبادی سے متعلق جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی آبادی 25 کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔

7ویں مردم شماری کے حوالے سے چیف مردم شماری کمشنر نعیم الظفر نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں بتایا کہ اس وقت ملکی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہوگئی ہے۔

چیف کمشنر مردم شماری کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 802 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں آبادی 5 کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 907 ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کا ڈیٹا کلیکشن آج رات ختم ہوجائے گا، مردم شماری کا نظام بیٹھنے کی کوئی شکایت نہیں آئی، ڈیٹا کلیکشن کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

مسلح افواج نے مردم شماری کی ٹیموں کو سیکورٹی دی، مردم شماری کیلئےاستعمال ہونے والا نظام شفاف ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022میں پاکستان کی کُل آبادی 22 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار 254 تھی۔ اس میں سے مردوں کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 464 جبکہ خواتین کی 10 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 790 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سے قبل سال 2017 میں پاکستان کی آبادی اس وقت کی مردم شماری کے مطابق 20 کروڑ 76 لاکھ سے زائد تھی، ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے آخر تک دنیا بھر کی ٹوٹل آبادی ساڑھے 8 ارب ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں