بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مسافروں سے اضافی رقم بٹورنے والے پورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پورٹرز کی جانب سے مسافروں سےاضافی رقم بٹورنے پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا، منیجر نے تمام پورٹرز کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر سامان کی ترسیل کے نام پہ پورٹرز کی جانب سے مسافروں سے اضافی پیسے بٹورنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

لاہور ائیرپورٹ کے منیجر نے تمام پورٹرز کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا۔ مینجر لاہور ائیرپورٹ نذیر خان کے لیٹر کے مطابق تمام ائیرلائنز اسٹیشن مینجر اور آپریٹرز کو پورٹرز پہ کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ ائیرلائنز انتظامیہ اپنے ڈپارٹمنٹ میں موجود ایسے پورٹرز کی نشاندہی کرے۔ ائیر لائنز انتظامیہ اور آپریٹرز کی جانب سے نشاندہی لسٹ کے بعد ان پورٹرز کا ائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیا جائے گا۔ پورٹرز کی نشاندہی کے حوالے سے تمام ائیرلائنز انتظامیہ اور آفیشلز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں