ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

اسرائیلی درندگی کی عکاس، فلسطینی بچے کی تصویر سال کی بہترین فوٹو قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی حملے میں دونوں ہاتھ سے محروم ہونے والے غزہ کے بچے کی دردناک کہانی کی عکاسی کرتی تصویر کو سال کی بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے۔

ایمسٹرڈیم میں عالمی پریس نمائش کے افتتاح کے موقع پر غزہ جنگ کی ہولناکیاں بیان کرتی تصاویر نمائش کے لیے موجود تھیں خاص طور پر اس لیے کہ بھی جیتنے والی تصویر، بالکل پچھلے سال کی طرح اس سال بھی غزہ کی ایک تصویر ہے۔

اس میں ایک 9 سالہ لڑکا محمود دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی حملے سے بچنے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

Portrait of Palestinian boy who lost both arms is World Press Photo of the year for 2025 - NewsBreak

وہ اصل میں واپس جا رہا تھا کہ اپنے خاندان کو تیزی سے دوڑنے کی ترغیب دینے کی کوشش کر رہا تھا جب یہ ہوا، اور وہ اپنے دونوں بازو کھو بیٹھا۔

اس واقعے کے بعد اسے قطر لے جایا گیا جہاں فوٹوگرافر ثمر ابو ایلوف نے ان سے ملاقات کی اور یہ تصویر دوحہ میں لی گئی۔

خاتون نے جلدی سے یہ تصاویر عکس بند کی کیونکہ وہ اسے زیادہ پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی اور یہ ایک ایسی تصویر نکلی جس نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔

کیونکہ یہ خوبصورت بچہ اتنی کم عمر میں ہی اس سانحے سے دوچار ہو گیا اب زندگی بھر وہ اس درد کے احساس کے ساتھ جی رہا ہے کہ دونوں ہاتھوں سے محروم ہے۔

ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ:کفن میں لپٹی بھتیجی کو گلے لگا کر روتی ...
، گزشتہ سال کی بہترین فوٹو، ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ:کفن میں لپٹی بھتیجی کو گلے لگا کر روتی

جیوری نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ صنعتی پیمانے پر تباہی کے ساتھ ایک غیر انسانی جنگ کا ایک چہرہ ہے، اور یہ تصویر خود تشدد کو ظاہر کیے بغیر، یہی کہہ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں