اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

پرتگال یورو کپ سے باہر، ورلڈ کلاس رونالڈو کے کیریئر کا مایوس کن اختتام؟

اشتہار

حیرت انگیز

یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس نے پرتگال کو شکست دے کر اس کا ایونٹ سے بوریا بستر گول کر دیا۔

جرمنی میں کھیلے جا رہے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس نے فیورٹ پرتگال کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ یہ پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا اپنے ملک کی جانب سے آخری میچ تھا۔

ہیمبرگ کے ووکس پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز فائنل میں دونوں ٹیمیں ہی مقررہ وقت پر کوئی گول نہ کر سکیں جس کے باعث میچ پینلٹی شوٹ تک گیا جہاں فرانس نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے یہ مقابلہ جیت لیا۔

- Advertisement -

اس جیت کے ساتھ جہاں فرانس میں جشن اور مداح خوش ہیں وہیں یہ شکست عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کے پرستاروں پر بجلی بن کر گری اور وہ اپنے ہیرو کے پرتگال کی جانب سے کھیلے گئے ممکنہ آخری انٹرنیشنل میچ میں ناکامی پر صدمے کا شکار ہوگئے۔

اس شکست کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ یہ رونالڈو کی جانب سے اپنے ملک پرتگال کی جانب سے کسی بھی ایونٹ کے لیے کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔

سوشل میڈیا پر پرتگال کی ناکامی سے قطع نظر مداح رونالڈو کو خراج تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔

سینٹر ڈیولز نے اپنی پوسٹ میں رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام چیزوں کے لیے شکریہ کرسٹیانو رونالڈو۔

ہینڈل ٹیگ 15 نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ رونالڈو کا دنیا بھر میں دکھایا جانے والا آخری میچ تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس کارکردگی کے بعد ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

فوکس سوکر نے لکھا کہ ’ایک عہد تمام ہوا۔ رونالڈو نے پرتگال کے لیے یوروکپ میں اپنا آخری میچ کھیلا۔

تاہم کرسٹیانو رونالڈو یا پرتگال ٹیم کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی پرتگالی ٹیم کوارٹر فائنل میں ہار گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں