مارسیلے : یورو کپ فٹبال 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے پولینڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی.
تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یوروکپ 2016 کے پہلے کوارٹر فائنل میں میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہت تیز کھیل کا مظاہرہ کیا اور محض ایک منٹ چالیس سیکنڈ کے بعد پولینڈ کی جانب سے رابرٹ لوانڈوسکی نے میچ کا پہلا گول کر دیا.
یہ اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف ان کا پہلا گول تھا بلکہ یہ گول یورو کپ کی تاریخ کا کسی بھی میچ میں دوسرا سب سے کم وقت میں ہونے والا گول ہے.
پرتگال کی طرف سے گول ان کے وِنگر ناتو سانچیز نے 33ویں منٹ میں کیا۔رناتو سانچیز آج کے میچ میں ہر طرف نظر آ رہے تھے اور انھوں نے اپنے ہاف میں آ کر کئی مرتبہ پولیش کھلاڑیوں سے گیند چھینے کی کوشش کی۔
میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا اور پھر اضافی تیس منٹ میں بھی دونوں ٹیمیں مزید گول نہ کر سکیں اور فیصلہ پانچ پانچ پنالٹی پر چلا گیا۔
دونوں طرف سے پہلی تین ککس پر گول ہوئِے اور میچ برابر رہا،لیکن پولینڈ کی طرف سے چوتھی کک پرتگال کے گول کیپر روی پیٹرسیو نے روک لی اور پرتگال نے اپنی پانچویں کک پر بھی گول کر کے میچ جیت لیا.
واضح رہے کہ پرتگال یوروکپ کےسیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی.