اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے متعلق مثبت خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم یو اے ای کے سفارت خانے نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کردیں اور لکھا کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزيراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی۔

ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس اہم بیٹھک میں کراچی میں امارات کے نائب قونصل جناب بخیت الرمیثی اور سفارتخانہ كے سیكنڈ سیكریٹری راشد الزمر بهی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ سے بھی متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی تھی۔ مذکورہ نشست میں شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مضبوط تعلقات ہیں، یو اے ای نےپاکستان کی مشکل حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے، امارات نے پاکستانی عوام کے لیے صحت اور تعلیمی اداروں کے لیے تحفے دیے۔ دریں اثنا سفیر نے کہا پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں