اشتہار

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مثبت خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور مسائل کا ترجیحی بنیاد پر حل اولین ترجیح ہے، توقع ہے آپ جیسے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی معاون ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

دریں اثنا نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی ہدایات پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ‘ اب باہر رہتے ہوئے پاکستان میں گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے’

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان جمعے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانےکافیصلہ کرلی ، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو منصوبہ لانچ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں