لاہور : پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.8 تک پہنچ گئی جبکہ لاہور میں 7.5 ریکارڑ کی گئی ، ایک دن میں صوبہ بھر سے 1,173 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی شرح اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پنجاب میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 4.8 سے 5.8 تک پہنچ گئی۔
سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 7.5 ریکارڑ کی گئی جبکہ راولپنڈی میں 23.9، فیصل آباد میں 4.3 اور سیالکوٹ میں 5.5 مثبت شرح رہی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,173 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 360,494 ہو گئی جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 ہزار 069 ہو گئی۔
سارہ اسلم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے اور صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے 18 اموات ہوئیں ، جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11ہزار 120 ہو گئی۔ ؤ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،096 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 6,255,308 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں537، راولپنڈی میں 240 اور فیصل آباد میں 64 ، سیالکوٹ میں 58, ملتان میں 42 اور رحیم یار خان میں 39 ، گجرانوالہ میں 20، بہاولپور میں 17 اور ڈیرہ غازی خان میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح شیخوپورہ اور وہاڑی میں میں 12 بارہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہگجرات، اوکاڑہ اور راجن پور میں 11 گیارہ ، ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں 10 دس جبکہ بھکر اور مظفرگڑھ میں 7 سات ، حافظ آباد اور میانوالی میں 6 چھے جبکہ چینوٹ میں 5 کیسز سامنے آئے۔