اسلام آباد : کورونا کی چوتھی لہر میں پاکستان کے 3 اضلاع میں کوروناکیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی ، کیسز کی بلند ترین شرح 23.17 فیصد گلگت میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 3 اضلاع میں کوروناکیسز کی شرح 20 فیصدسےزیادہ ہے۔
ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کے 22اضلاع کوروناکےحوالے سے اہم ہیں جبکہ کورونا کیسز کی بلند ترین شرح 23.17 فیصد گلگت میں اور مظفرآبادمیں کوروناکیسزکی شرح 21.3فیصد ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں کوروناکیسز کی شرح 19.29،حیدرآبادمیں 5فیصد ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 6 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کوروناکیسز کی یومیہ شرح 9.42فیصد ، نوشہرہ میں 4.31فیصد، مردان میں 2.25 فیصد ، صوابی میں 2.16، سوات میں 1.53 ، ایبٹ آبادمیں 1.80،چارسدہ میں0.15فیصدہے۔
اسی طرح ملتان میں کورونا کیسز کی شرح 0.84، بہاولپورمیں 1.21فیصد ، راولپنڈی میں 11.97، لاہور میں3.85فیصد ، جہلم میں 9.09، فیصل آباد میں 2.36فیصد ، فیصل آبادمیں 2.36 ، گجرات میں0.45 فیصد ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میرپورآزاد کشمیرمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح 1.52فیصد ہوگئی جبکہ اسکردومیں کوروناکیسزکی شرح 21.26 اور دیامرمیں 2.20 فیصد ہے۔