ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں کورونا کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 1652 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2469 کیسز رپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونےوالے1652کیسزکاتعلق کراچی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس دوران شہر میں مثبت کیسزکی شرح27.92فیصد رہی جبکہ صوبے میں20مریض انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 440مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جس میں سے 391مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 26مریض وینٹیلیٹر پرزیرعلاج ہیں۔

یاد رہے 26 فروری کو کراچی میں کورونا کیسز کی شرح40.91 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب دیگر شہروں اسلام آبادمیں یومیہ کورونا کی شرح 17.13 فیصد ، راولپنڈی میں 10.21فیصد ، لاہور میں 20.58 فیصد ، بہاولپور میں 8.26، گجرات میں 2.88، ملتان میں 8.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سرگودھا میں شرح 4.17، فیصل آبادمیں 7.59فیصد ، کوئٹہ میں کوروناکیسزکی شرح 6.54فیصد اور پشاورمیں کوروناکی شرح 29.65 فیصد رہی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں