اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں اومیکرون خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونیوالے کیسزمیں سے 95 فیصد اومیکرون کے ہیں، شہری احتیاط کریں۔

تفصیلات کے کورونا کی پانچویں لہر میں کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20.45فیصد رپورٹ ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1645کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 1433کیسز کا تعلق کراچی سے ہے ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 172مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومیکرون ہیں ، شہری ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائی۔

دوسری جانب لاہورمیں شرح 10.7 ، راولپنڈی میں 7.3 اور اسلام آباد میں شرح 6.3 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا پھیلاؤ کی مجموعی شرح 6.1 ایک فیصد ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار انیس کیس رپورٹ اورپانچ مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ آج ہونے والابین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں