تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

شاہ سلمان کی ہدایت پر دھڑ جڑے بچوں کو نئی زندگی ملنے کا امکان

ریاض : موریتانیا کے دھڑ جڑے بچے آپریشن کے لیے والدین کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک موریتانیا سے تعلق رکھنے والے دو شیرخوار بچے جن کے دھڑ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کو آپریشن کے ذریعے الگ کرنے کے لیے سعودی عرب لایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی ہدایت پر ریاض پہنچایا گیا ہے تاکہ ان کا آپریشن کرکے انہیں نئی زندگی دی جاسکے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ سے جڑے بچوں کے نام احمد اور محمد رکھے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جب بچے اور ان کے والدین ریاض ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے استقبال کےلیے سعودی وزارت صحت کا عملہ بھی ہوائی اڈے پر موجود تھا۔

سعودی حکام نے دھڑ جڑے بچوں کو فوری طور پر مخصوص ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرکے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ مملکت کی جانب سے انہیں بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہیں جس پر ہم بے حد شکر گزار ہیں، سعودی اعلی قیادت نے غریبوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جو کام کیا ہے وہ انکے لیے صدقہ جاریہ ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی سفارت خانے کی جانب سے پیغام موصول ہوا تھا کہ ان کے بچوں کا علاج سعودی عرب میں کیا جائے گا تو ہمیں یقین نہیں آیا لیکن ہم نے سن رکھا تھا کہ سعودی عرب میں مختلف ممالک کے جڑواں بچوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد بچوں کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے۔

اس سے قبل سعودی حکام کے حکم پر لیبیا سے تعلق رکھنے والے دھڑ جڑے بچوں کا آپریشن کیا تھا جو 11 مراحل مشتمل تھا اور 15 گھنٹوں تک جاری رہا تھا، جس میں 35 ماہرین حصّہ لیا تھا۔

Comments