جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کیخلاف عبرتناک شکست، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف عبرتناک شکست پر قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فاسٹ بولر حسن علی، عثمان صلاح الدین، کامران غلام، سعود شکیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا، مہمان ٹیم 16 جنوری کو غیرملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں