جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ ، ریڈ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ مسیجز، مشکوک ای میلز، سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ بھارتی سائبرحملوں سے بچاؤ کے حوالے سے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کردیا، جس میں شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔

سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا شہری سوشل میڈیا پر سائبر حملوں سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

الرٹ میں کہا گیا کہ غیر تصدیق شدہ مسیجز، مشکوک ای میلز، سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں اور ایمرجنسی میں ضروری معلومات کیلئے سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

واٹس ایپ اورسوشل میڈیا کےذریعے پھیلنے والی افواہوں سے محتاط رہیں۔ ٹیم سائبرحملوں سے بچاؤ اورصورتحال کے تدارک کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم ایڈوائزری کے مطابق دشمن عناصر غیریقینی صورتحال پیدا کرنےکی کوشش کرتے ہیں لہٰذا صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں، صرف سرکاری یا ایمرجنسی ذرائع سے اپ ڈیٹس لیں اور واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں