جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، ہوم لینڈ سیکورٹی کا 12 رکنی وفد جیسن شوابل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کا 12 رکنی وفد جیسن شوابل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے، ٹی ایس اے ٹیم 18 جولائی کو کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کرے گی۔

ٹی ایس اے ٹیم بورڈنگ پراسیس، اسکریننگ، اور سیکورٹی نظام کی جانچ کرے گی، ٹیم اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز اور پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے: کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پرغور

خیال رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور امکان ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خبر آئی تھی کہ پی آئی اے انتظامیہ نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی آئی اے پہلے کراچی سے لندن کے لیے براہ راست ہفتہ بھر میں تین پروازیں آپریٹ کرتی تھی، تاہم لوڈ کم اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں