جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ایم کیوایم کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا پی ڈی ایم حکومت سے علیحدگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی وفاق میں حکومت چھوڑنےکی مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں خالد مقبول صدیقی کی جانب سے آج رات اہم اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے اپنے ایم این ایز سے استعفےطلب کر لیے ہیں۔

ایم کیوایم اجلاس میں زیادہ تر شرکا نے وفاقی حکومت سے الگ ہونےکی رائے دی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعدد شرکا نےوفاقی حکومت سےالگ ہونےکی رائےدی تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد خالد مقبول کی جانب سےہی کیاجائےگا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتاکہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہو پائےگا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے آئینی مسائل درپیش ہوں گے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ عدالتوں میں جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں جائےگاتوہم بھی عدالتی کارروائی کاحصہ بنیں گے ہم اتنی بڑی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے شفاف الیکشن ہونے ہیں یا نہیں بس ضد ہے الیکشن ہونے ہیں بلدیاتی انتخابات سےقبل دھاندلی ہم نہیں ہونےدیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں