بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم ہو گئے، فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ آڑے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فنڈز کی فراہمی کا معاملہ برقرار ہے، کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم ہیں، پاکستان ہاکی ٹیم کے اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز کھیلنے کے امکانات معدوم ہو گئے۔

[bs-quote quote=”کھلاڑیوں کے ویزہ فارم بھی بھرے نہیں جا سکے جب کہ ٹیم کو ارجنٹائن کے لیے 27 جنوری کو روانہ ہونا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

دوسری طرف اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میچز پاکستان ٹیم کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

تا حال کھلاڑیوں کے ویزہ فارم بھی بھرے نہیں جا سکے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کو ارجنٹائن کے لیے 27 جنوری کو روانہ ہونا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور ارجنٹائن 2 میچز 2 اور 3 فروری کو کھیلیں گے، جب کہ آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم 9 اور 11 فروری کو میچز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کے دورے میں شیڈول کے مطابق 15 اور 17 فروری کو مقابلے ہوں گے۔

لیکن ادھر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، سرد موسم میں کھلاڑیوں کے لیے رہائش گاہ بھی تبدیل نہیں ہو سکی، قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں زمین پر بچھے گدوں پر سونے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فنڈز کی کمی، قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ سے دست برداری پر غور

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل قومی ہاکی ٹیم نے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پروفیشنل ہاکی لیگ سے دست برداری پر غور شروع کر دیا تھا، پرو لیگ میں عدم شرکت کی وجہ سے قومی ٹیم پر پابندی اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے پرفیشنل لیگ میں شرکت نہیں کی تو اس پر دو سال کی پابندی لگ سکتی ہے، پاکستان اولمپکس میں شرکت سے بھی محروم ہو جائے گا۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں