ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے، کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کیے جائیں گے اور کچھ وزرا سے وزارتیں واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یاور عباس بخاری، غزین عباسی، مسرت چیمہ کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاور عباس بخاری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین بھی ہیں، یاور عباس بخاری حلقہ پی پی 1 اٹک سے منتخب ہوئے تھے، غزین عباسی کا تعلق بہاولپور کے حلقہ پی پی 253 سے ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون راجہ بشارت سے واپس لی گئیں وزارتیں بھی دوسرے وزرا کو دی جائیں گی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی وزارتیں بھی دوسرے وزرا کو سونپی جائیں گی جبکہ کابینہ میں کچھ وزرا سے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتیں واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کابینہ میں تبدیلی کی گئی تھی، معاون خصوصی فیاض الحسن چوہان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں