جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سشانت سنگھ کی خودکشی کی ممکنہ وجوہات، دو گھنٹے پہلے کیا ہوا؟ چشم کشا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کے دوستوں اور عینی شاہدین نے موت سے چند گھنٹے قبل آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر نے شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کو بھی غمگین کردیا ہے اور ساتھ ہی ان کی موت نے لا تعداد سوالات کھڑے کردئیے ہیں کہ آخر سشانت سنگھ کو ایسی کیا مشکلات در پیش تھیں کہ انہوں نے اس قدر انتہائی قدم اٹھالیا۔

پولیس کو تاحال ان کی رہائش گاہ سے کسی قسم کا کوئی خط نہیں ملا تاہم کچھ دستاویزات ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ذہنی دباوٗکا شکار تھے اور اپنا علاج بھی کروا رہے تھے تاہم ان کے قریبی دوستوں اور ملازمین نے سشانت سنگھ کی زندگی کے آخری دو گھنٹوں اور خودکشی کی ممکنہ وجوہات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سشانت گزشتہ ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھا اور ایک ہفتہ قبل اپنی سابق مینیجر 28 سالہ ڈیشا سالین کی گھر کی عمارت سے چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کے بعد سے خاموش خاموش رہنے لگا تھا۔

دوستوں کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ 14 جون کی صبح 10 بجے نیند سے اٹھے اور جوس بناکر پیا اور پھر واپس اپنے کمرے میں چلے گئے اور دروازہ بند کرلیا، اداکار نیند سے جاگنے کے بعد سے خاموش خاموش تھے۔

قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ جب اداکار کے کمرے کا دروازہ بجاکر انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے دروازہ نہیں کھولا جس پر فلیٹ میں موجود افراد نے چابی والے کو بلایا اور پولیس کو بھی اطلاع دی۔

سشانت سنگھ کے دوست ساڑھے 12 سے پونے 1 کے درمیان کمرے داخل ہوئے تو انہیں پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی

خیال رہے کہ 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش پذیر تھے جہاں انہوں نے گھر میں خودکشی کرلی، سشانت لاک ڈاؤن کے باعث ممبئی کے علاقے باندرا میں تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔ اداکار نے ’رابطہ‘ اور ’کیدرناتھ‘ جیسی مشہور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں