تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ڈاکیا لوگوں کے ہزاروں خطوط اپنے گھر میں کیوں چھپاتا رہا؟

اسپین میں ایک ڈاکیے کے گھر سے تھیلوں میں بھرے ہوئے 20 ہزار سے زیادہ خطوط ملنے کا انکشاف ہوا ہے، جو اس کبھی مطلوبہ لوگوں کے گھروں تک نہیں پہچائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسپین کے شہر الیکاٹنے سے ڈاکیے کو گرفتار کیا ہے۔ یہ خطوط ایک دہائی قبل پوسٹ کیے گئے تھے، مقامی پولیس اس مقدمے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب 62 برس کے ڈاکیے نے اپنا گھر فروخت کیا، پولیس نے ملزم ڈاکیے کا نام نہیں ظاہر نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق جب فروخت کیے گئے مکان کی تزئین اور آرائش کے لیے تعمیراتی عملہ ڈاکیے کے گھر پہنچا تو ان کو پورے مکان میں کوڑے کے بکھرے ہوئے تھیلے ملے۔

تعمیراتی عملے کو کوڑے کے تھیلوں سے ایک دہائی قبل کے سربمہر خطوط ملے، یہ سب خطوط ایلکانٹے کے مکینوں کے لیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو سب سے پہلے شک سابق مالک مکان پر ہوا تھا۔ 2013 میں پوسٹ آفس نے ڈاکیے کی ملازمت کے عارضی معاہدے کی تجدید نہیں کی تھی۔

گزشتہ ہفتے پولیس نے ڈاکیے کو گرفتار کیا اور اس پر دستاویزات کی حفاظت نہ کرنے پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

خطوط سے بھرے یہ تھیلے اسپین کے مقامی پوسٹ آفس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ ان خطوط کو ان کے پتوں پر بھیجنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ عدالت کرے گی۔

Comments

- Advertisement -