ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی : اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم ، اہم انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مومن آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ،جس میں اہم انکشاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد سے اغوا کے بعد 12 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ بچےکی لاش کاجناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، جس میں انکشاف کیا کہ
جسمانی معائنےمیں بچےکیساتھ بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے بچے کی گزشتہ صبح لاش ملی تھی، ایس پی ای وی سی سی ظفرصدیق چھانگا نے بتایا تھاکہ 8اپریل کومومن آباد سے12 سالہ بچےعبید کو اغوا کیاگیاتھا اور اغواکاروں نے بچے کے ورثا سے 15 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

ظفرصدیق چھانگا کا کہنا تھا کہ جس کے بعد ڈی آئی جی سی آئی اےکی ہدایت پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور سی پی ایل سی نےٹیکنیکل بنیادپرمشترکہ کارروائی کرکے2ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔

ایس پی ای وی سی سی نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پرمنگھوپیر سےبچےکی لاش برآمدکی گئی ، گرفتارملزمان میں ایک مقتول بچےکابہنوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچےکی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سےواپس آئی تھی اور والدہ کےپاس15 بیس لاکھ روپےکی رقم موجودتھی، ملزمان کےپاس گھرکی تمام تر تفصیلات موجودتھیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور فرحان کے ناموں سے ہوئی، واقعےکا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں