ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

وزارت پوسٹل کا منصوبہ کامیاب : سیاحوں نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کا رخ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت پوسٹل کی جانب سے ملک بھر میں کھولے گئے ریسٹ ہاؤسز عوام کیلئے بڑی سہولت بن گئے، شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی میں سیاحت کے فروغ اور سرکاری عمارتوں کے بہترین استعمال کا منصوبہ کامیاب ہوگیا، وفاقی وزیر مراد سعید کی عوامی سہولت کیلئے حکمت عملی کام کرگئی۔

سیاحوں نے مہنگے ہوٹلز کے بجائے سرکاری ریسٹ ہاوسز کا رخ کرلیا، وزارت پوسٹل کی جانب سےعوام کیلئے کھولے گئے ریسٹ ہاوسز کو زبردست پذیرائی مل گئی۔

- Advertisement -

ملک بھر میں کھولے گئے ریسٹ ہاوسز میں عید کے دنوں میں بکنگ سو فیصد مکمل ہوگئی، وزارت پوسٹل کی جانب سے اس اقدام کے بعد کراچی سے کشمیر تک سیاحوں کو کم نرخوں پرخوبصورت رہائش کی سہولت میسر آگئی۔

شہری 1200سے 3000روپے تک کی ادائیگی پر فیملی کے ہمراہ ریسٹ ہاوسز میں قیام کررہے ہیں، ہوٹلز کے مہنگے کرایوں سے نجات ملنے پر شہریوں نے مسرت کا اظہار کیاہے، ان کا کہنا ہے کہ زبردست سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم اور مرادسعید کےشکرگزار ہیں، سیاحت کا شوق اب جیب پربھاری نہیں پڑ رہا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاوسز پر سرکاری خرچ ختم اور آمدنی شروع ہوگئی ہے، عید کے تین دنوں میں قومی خزانے کولاکھوں روپےکا منافع ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق باقی پورے مہینےکی90 فیصد ایڈوانس بکنگ بھی مکمل ہوگئی ہے، ریسٹ ہاوسز سے کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں