ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

اے این ایف اور پاکستان پوسٹ نے یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور پاکستان پوسٹل سروسز نے مشترکہ طور پریادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یادگاری ٹکٹ کی افتتاحی تقریب اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی، اینٹی نارکوٹکس فورس اور پاکستان پوسٹل سروسز نے مشترکہ طور پر یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کردیا۔

تقریب میں ڈی جی اے این ایف، میجر جنرل محمد عارف ملک، اسپیشل سیکریٹری کمیونی کیشن تنویر احمد قریشی، ڈی جی پاکستان پوسٹ محمد اخلاق ودیگر موجود تھے۔

ڈی جی اے این ایف نے پاکستان پوسٹل سروسز کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اے این ایف اور پاکستان پوسٹل سروسز حکام کے مطابق یادگاری ٹکٹ منشیات کے خلاف آگاہی میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اسپیشل سیکریٹری کمیونی کیشن اور ڈی جی پاکستان پوسٹ کی منشیات کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کی تعریف کی، یادگاری ٹکٹ وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں