کراچی: اے آر وائی فلمز اور دی وژن فیکٹری فلمز کی نئی مشترکہ پیشکش،فلم ہو من جہاں کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔
فلم ’ہو من جہاں ‘فلم میڈ ان پاکستان کے بینر تلےاگلے سال یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم ’ہومن جہاں‘ کی لیڈنگ کاسٹ میں تین جانے پہچانے چہرے شامل ہیں۔ مائرہ خان، شہریار منور اور عدیل حسین جبکہ ساتھی اداکاروں میں منور صدیقی، سونیا جہاں، ارشد جمال ،جمال شاہ، نمرہ بچہ اور بشرا انصاری شامل ہیں۔
فلم کے ڈائیلاگز یاسر حسین اور فلم میکر عاصم رضا نے ترتیب دئیے ہیں جبکہ خود عاصم رضا نے ہی فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ڈائریکشن میں قدم رکھا ہے۔
فلم میکر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کو اس طرح فلمایا گیا ہے کہ ہر عمر کے فرد کے لیے دلچسپی پیدا ہوسکے. فلم کی کہانی 3 دوستوں کی زندگی سے جڑی ہے۔
Ho Mann Jahaan Official Trailer 2015… by parhlo-pak
فلم ’ہومن جہاں‘سی ای او اے آر وائی ڈجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال ، شہریار منور اور عاصم رضا کی مشترکہ پیش کش ہے۔
فلم ہو من جہاں میں نو گانے موجود ہیں جن کو لیکر فلم میکر خاصے پر امید ہیں. کیونکہ فلم میں زوہیب حسن, معروف گلوکار عاطف اسلم, زیب النسا بنگش, جمی خان, ٹینہ ثانی, ابو محمد, فرید ایاز , اسرار اور مائی ڈھائی بینڈ نے اپنی آوازکا جادو جگایا ہے. فلم کے میوزک پروڈیوسر ز میں فاخر محمود اور احتشام ملک شامل ہیں۔