بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کم نہ ہوسکی، مقبوضہ کشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پوسٹر نظرآنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کم نہ کرسکا، کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پوسٹر لگ گئے ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز چسپاں ہیں، پوسٹرز پر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور جے 10سی طیاروں کی تصاویر ہیں
پوسٹرز کے ذریعے کشمیریوں کی جانب سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
دریں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 270ویں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں بنیان مرصوص، خضدار میں دہشتگردانہ حملے کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، بھارتی پراکیسز کی دہشت گردی میں 4 معصوم بچے، 2 بے گناہ شہری شہید ہوئے،
نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو دانستہ نشانہ بنانا انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، نہتے شہریوں، بچوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریحاً اور قابل مذمت خلاف ورزی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، “پاکستانی عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہوگی”