خیر پور : زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا اور واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور چیزاور زہر دینےکاانکشاف سامنے آیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ معدہ، ناک اور جسم کے دیگر اعضاسے سیمپل لئے گئے تھے، جس میں نشہ آور اشیااور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔
خیرپور میں پیرگوٹھ کے کچے میں دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بے ہوش ہوگئے تھے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جن کے بعد تمام افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے وجہ سے اتنی اموات ہوئی ہیں ٹیسٹ میں پتہ چل جائے گا کون سے چیز تھی جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر خیرپور واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی ، پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے تاہم تفتیش کی جارہی ہے زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔