تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالے پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے مزید سماعت سے معذرت کر لی ہے جس کےبعد یہ بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

آج جب مذکورہ درخواست کی ملتوی شدہ سماعت شروع ہو رہی تھی تو اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس قاضی امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس قاضی امین الدین نے مزید سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد اس کیس کو سننے سے معذرت کرتا ہوں میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلے بعد بینچ کا حصہ نہیں رہناچاہتا۔

ان کے اس انکار کے بعد بینچ اٹھ کر واپس چلا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول انتخابات کو ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ گزشتہ تین روز سے سماعت کر رہا تھا اور آج اس کی ملتوی شدہ سماعت دوبارہ ہونی تھی تاہم سماعت شروع ہونے سے قبل ہی بینچ ٹوٹ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -