جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

ایف بی آر میں مختلف بورڈ ممبران کے عہدے ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرانفسارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر میں مختلف بورڈ ممبران کے عہدے ختم اور ضم کر دیے گئے۔

ایف بی آر میں ممبر آئی ٹی، ممبر ڈیجیٹل انیشیٹیو کےعہدوں کو ختم کر دیا گیا۔ آئی ٹی اور ڈیجیٹل انیشیٹیو کی جگہ آئی ٹی اینڈڈیجیٹل ٹرانفارمیشن بنا دیا گیا۔

آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانفسارمیشن کیلئے ممبر کی جگہ ڈی جی تعینات ہوں گے۔ ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانفسارمیشن ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کو رپورٹ کریں گے۔

- Advertisement -

ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ ممبر پبلک ریلیشنز کا عہدہ ختم کر کے ممبر ٹیکس پیئرز سروسز کر دیا گیا جب کہ ممبر اکاؤنٹنگ کا عہدہ ختم کر کے ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ بنا دیا گیا۔

ڈی جی ریونیو انالیسز بھی ممبران لینڈ ریونیو کو رپورٹ کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ بورڈ ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کو جواب دہ ہوں گے۔ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے پاس ممبر آئی ٹی، ممبرڈیجیٹل انیشیٹیو کے اختیارات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں