راولپنڈی: جڑواں شہروں میں چکن فروشوں نے چکن کی سپلائی بند کردی ، جس سے شہری پریشان ہے ، چکن فروشوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آبادمیں چکن کے یکساں نرخوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔
جڑواں شہروں میں پولٹری فروشوں نے چکن کی سپلائی روک دی ، چکن فروشوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی ، راولپنڈی کی ہول سیل مرغی منڈی باغ سرداراں میں مکمل شٹرڈاؤن ہیں۔
چکن فروش یونین کا کہنا ہے کہ آج سے جڑواں شہروں میں مرغی کی فروخت بند کر دی ہے، قیمتوں کے تعین کے معاملے پرہول سیل ،پرچون ایک پلیٹ فارم پرہیں، اخراجات سےکم نرخ پر مرغی فروخت نہیں کر سکتے،۔
یاد رہے رواں سال فروری میں ملک بھر میں مرغی کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی ہیں، کراچی میں فی کلو چکن کی قیمت 700 روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی ، پولٹری فارمرز نے چکن فیڈ کی قیمت میں بے تحاشا اضافے اور پیداوار میں کمی کو قیمت بڑھنے کی وجہ قرار دیا تھا۔