اشتہار

کراچی میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو میں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/لاہور : پولٹری مافیا نے عید پر بھی شہریوں سے لوٹ مار نہ چھوڑی، شہر قائد میں مرغی کا گوشت چار سو روپے تک فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں پولٹری مافیا نے ایک بار پھر لوٹ مار کا بازار گرم کرلیا، پولٹری مافیا نے غریب عوام کی پہنچ سے مرغی کا گوشت بھی دور کردیا، کمشنر بھی مافیا کے سامنے بے بس ہوگئے۔

شہر قائد میں مرغی کا گوشت 400 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا جبکہ گوشت کی فروخت کا نرخ 214 روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن انتطامیہ نرخوں پر عمل درآمد نہ کراسکی۔

- Advertisement -

دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مرغی کے گوشت کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں، لاہور میں مرغی کا گوشت ساڑھے تین سو روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، انہوں نے عید پر لوٹ مار شروع کررکھی ہے۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ من مانی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، مرغی کا گوشت 260 کے بجائے 350 روپے میں فروخت کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کو ہڑتال کرنے کا شوق ہے وہ بھی پورا کرلے، منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن مرغی کے گوشت کی فروخت مقررہ قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

میاں اسلم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبے بھر میں مرغی مافیا کے خلاف کارروائی کرے گی اور کسی کو بھی مقرر کردہ قیمت سے زائد پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پولٹری ایسوسی ایشن سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں