منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

غربت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے نیا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی شخص رات کو بھوکا نہ سوئے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی ایک پروگرام ’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘متعارف کرانے جارہے ہیں۔

اسلام  آباد میں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروگرام میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملک بھر میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے۔ یہ ریاست مدینہ کی طرز کی سوسائٹی قائم کرنے کی جانب بڑا اقدام ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ملک بھر میں قائم پناہ گاہوں کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت کئی دیگر پروگرام بھی جاری ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ملک سے جلد از جلد غربت کا خاتمہ کرنا ہے، ان کو اس کی فکر لاحق رہتی ہے کہ غریب انسان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں