منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

غربت سے تنگ باپ نے تین کمسن بچوں سمیت زہر پی لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں غربت سے تنگ شہری نے بچوں سمیت زہر پی کر زندگی ختم کرنا چاہی تاہم خوش قسمتی سے خودکشی کی کوشش کامیاب نہ ہوئی۔

ملک میں ہر طرف غربت کا راج ہے۔ غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

معاشی بدحالی اور معاشرتی تفریق کے اس ماحول میں آئے دن غریب افراد بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں اور ایسا ہی کچھ واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا تاہم جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے کے مترادف چاروں کی جان بچ گئی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں غربت سے تنگ شہری نے اپنے تین چھوٹے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی جس کے لیے اس نے زہریلی گولیاں ملا کر جوس پہلے خود پیا اور پھر تینوں بچوں کو پلا دیا۔

اہل علاقہ نے ان کی حالات بگڑتے دیکھ کر پولیس اور ریسکیو اداروں کو فون کیا جنہوں نے چاروں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا معدہ صاف کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام  کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں جب کہ اب باپ اور تینوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں