جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: گرد آلود تیزہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بجلی کی عدم فراہمی سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد آلود تیزہوائیں چلنے سے سائن بورڈز، درخت اورکھمبے گر گئے، کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن بھی ٹرپ کرگئی۔

تیزہوائیں چلنے سے نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی ، نصرت بھٹو کالونی، گلشن اقبال بلاک 13 اے ،عزیزآباد، کورنگی 6 نمبر، ملیر، شاہ فیصل اورملحقہ علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

- Advertisement -

کراچی: مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گرد آلود اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

شہر قائد میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور خنکی پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارش کے نئے سسٹم کے بعد گزشتہ رات کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا، قومی ایئرلائن کی اسلام آباد کے لیے دوطرفہ11پروازیں منسوخ ہوئیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں