نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، کراچی شہر کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران 2014 سے اب تک 9 ویں بار آیا ہے، بریک ڈاؤن کے باعث پورا پاکستان بجلی سے محروم ہو گیا۔
https://twitter.com/arynewsud/status/1617383020444676098?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاور ہاوسز صبح 7 بجے چلائے تو انجینئرز اور متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی، لاپرواہی کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا، سسٹم میں موجود 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ کوئی بڑا فالٹ نہیں ہوا، اگلے 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی بحال ہو جائے گی۔
ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن ہونے کے بعد ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا، اس سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ مشن مجنوں والا سدھارت آیا تھا نیوکلئیر پاور پلانٹ اڑانے، کسی لاہوری نے غلط راستہ بتا کر الیکٹرک پاور پلانٹ بھیج دیا، وہ پاور پلانٹ اڑاکر چلا گیا ہے۔
https://twitter.com/Sami_Shah24/status/1617424193217527808?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکا کہ’ اس وقت کی صورتحال یہ ہے‘۔
https://twitter.com/i_qasimali/status/1617385192221732870?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ جب پیر ایسا ہے تو پورا ہفتہ کیسا ہوگا‘۔
https://twitter.com/thisisemine/status/1617411470592974849?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
ایک اور صارف نے مسٹر بین کی تصاویر شیئر کی جس میں وہ ٹائم دیکھ رہے ہیں، کیپشن نے صارف نے لکھا کہ میں بجلی کے آنے کا انتظار کرتے ہوئے تاکہ میں اپنا موبائل چارج کرسکو۔
https://twitter.com/shahii56/status/1617424535049105413?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
ایک اور صارف نے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رلیکس بوائز، پاکستان کو ری اسٹارٹ کررہے ہیں‘۔
https://twitter.com/Laibaijaz19/status/1617411609756069888?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
فیس بک پر ایک صارف نے لکھا کہ ’ قسط ادا نہ کرنے پر آئی ایم ایف والے پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے۔
سوشل میڈیا پر مختلف پُرمزاح تبصرے یہاں شیئر کیے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/mahn00r_ch/status/1617384255415271428?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
https://twitter.com/im_sakhawat_/status/1617415145361387520?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
https://twitter.com/mrizwanwritex0/status/1617427803661832192?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
https://twitter.com/sana_foodie/status/1617416142548500481?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
https://twitter.com/brx4k07/status/1617423965416210432?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA
https://twitter.com/the_desi_dream/status/1617392971703521282?s=20&t=pfE5JLiijl0Xym7MP0ysbA