اسلام آباد : ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے نیٹ ورک کو مزید بیک اپ توانائی پر چلانا دشوار ہوتا جا رہا ہے، سروسز کو جاری رکھنے کیلئے بجلی کی جلد مستحکم بحالی ناگزیرہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیز مختلف حصوں میں اب بھی بیک اپ توانائی پر آپریٹ کر رہی ہیں۔
ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ معمول کی لوڈ شیڈنگ کے مقابلےمیں کل سے ٹیلی کام کمپنیز5لاکھ لیٹرزائدایندھن استعمال کرچکی ہیں، اب نیٹ ورک کو مزید بیک اپ توانائی پر چلانا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری نے روز دیا کہ ٹیلی کام سروسز کو جاری رکھنے کیلئے نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد مستحکم بحالی ناگزیر ہے۔
خیال رہے ملک میں بجلی کے بریک ڈاون کے باعث موبائل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کی طویل بندش سے موبائل ٹاورز سے کنکٹیویٹی میں مسائل ہو رہے ہیں۔.
صارفین کا کہنا ہے کہ انٹربینک اور موبائل نیٹ ورک سروس میں مشکل ہورہی ہیں جبکہ موبائل کال کرنے پر کال بار بار کٹ رہی ہے۔