گھارو: برطانیہ کے تعاون سے ہوا سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، ونڈ پاور پلانٹ سے ہزاروں افراد کو سستی اور ماحول دوست بجلی دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گھارو میں زیفر پاور ونڈ فارم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ گھارو میں لگائے جانے والے 50 میگاواٹ کے پلانٹ کو برطانوی حکومت کے ادارے کا تعاون حاصل ہے، زیفر پاور ونڈ یومیہ 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے میں برطانوی ماہرین اور ادارے نے کردار ادا کیا۔
Fantastic to see firsthand the inauguration of Zephyr Power Wind Farm in Gharo, Sindh 🇵🇰, with financial backing from the #UK 🇬🇧 in the form of @CDCgroup – bringing #cleanenergy and impressive technology to #Pakistani consumers. Towers are 93m high, and the rotor blades 56m 😲 pic.twitter.com/dTJiQMJV8X
— Elin Burns (@ElinMBurns) April 9, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے، مذکورہ پلانٹ دو سال سے زائد کے عرصے میں مکمل ہوا جو برطانیہ کی نیم سرکاری کمپنی کے ماہرین نے تیار کیا۔