جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایچ بی ایل نیویارک پرالزامات، نواز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی رپورٹ میں حبیب بینک پر 53 الزامات لگائے گئے ہیں جن میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا بھی الزام شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کےمیزبان ارشد شریف نے امریکی فنانشل سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مندرجہ جات پڑھ کر سنائے۔

صحافی کے مطابق رپورٹ میں حبیب بینک پر 53 الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ الراجحی بینک سے رقم کی منتقلی کا الزام بھی ہے امریکی ادارے نے الرجحی بینک پر القاعدہ سے تعلقات کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

ارشد شریف نے انکشاف کیا کہ ’امریکن فنانشل سروس نے الرجحی بینک اور حبیب بینک پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی گئی‘۔

ارشد شریف نے کہا کہ الراجحی بینک سے رقم حبیب بینک  کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی اور پھر ایسی ٹرانزیکشن ہوئیں جن کا کوئی واضح مقصد نہیں ہے تاہم رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایچ بی ایل نیویارک برانچ سے رقم نوازشریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی ہے۔

ارشد شریف نے بتایا کہ نیویارک برانچ سے منقل ہونے والی رقم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک جاتی امرا برانچ آتی تھی، بڑی تعداد میں بغیر ٹیکس ادا کیے پیسوں کی منتقلی جرم ہے جس پر ایچ بی ایل بینک کو جرمانہ بھی بھگتنا پڑا۔

پاور پلے پروگرام کے اینکر نے یہ بھی بتایا کہ ’رقم کی منتقلی کا معاملہ 2007 سے 2017 تک جاری رہا ، امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں موجود ٹرانزیکشن کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے تاہم اسٹیٹ بینک نے نیب کو اس ضمن میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں