اسلام آباد: 2025 کے پہلے 2 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب کا اضافہ ہوگیا، سرکلر ڈیٹ 2 ہزار ارب سے زائد ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے دستاویز جاری کردیے گئے، پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ فروری 2025 تک 2 ہزار 531 ارب روپے پر پہنچ گیا، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 384 ارب روپے تھا۔
بجلی کمپنیوں کی نااہلی ، پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ
دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 60 ارب روپے بڑھا، جنوری 2025 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 2 ہزار 444 ارب روپے ہوگیا تھا۔
جنوری کے مقابلے فروری میں پاور سیکٹرکا سرکلر ڈیٹ مزید 87 ارب روپے بڑھا، دسمبر کے مقابلے فروری 2025 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 147 ارب روپے اضافہ ہوا۔
دستاویز میں سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ جون 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔