اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی کی لوڈشیدنگ اور بھاری بلوں سے پریشان صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ، مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اضافی بل وصول کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاریاں جاری ہے ، بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرامیں کل سماعت ہوگی، سی پی پی اے نے قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

- Advertisement -

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بارہ ارب چھبیس کروڑ ستر لاکھ یونٹس بجلی پیداہوئی ہے، جس پیداواری لاگت نو روپے بارہ پیسے فی یونٹ بنتی ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے33 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل بھی 3 روپے چھہتر پیسے مزید مہنگی کی گئی تھی، نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے تحت صارفین پر 46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں