ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

انسداد بجلی چوری مہم کے ثمرات سامنے آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداد بجلی چوری مہم میں اب تک جرمانوں کی مد میں 118ارب سے زائد روپے وصول کرلئے گئے اور کارروائیوں میں85 ہزار330سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق معاشی بحالی اور انسداد بجلی چوری مہم کے ثمرات سامنے آنے لگے ، انسداد بجلی چوری مہم میں اب تک جرمانوں کی مد میں 118ارب سے زائد روپے وصول کئے گئے اور ملک بھرمیں کارروائیوں میں85 ہزار330سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے۔

رواں ہفتے لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،اسلام آبادمیں کارروائیاں کی گئیں جبکہ ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے۔

- Advertisement -

رواں ہفتےبجلی چوروں سے 3ارب سے زائد وصول کر کے 687 بجلی چور گرفتار کئے ، ادارے بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاورڈویژن کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا تھا، پاورڈویژن کے اعلامیے میں واضح کیا تھا کہ بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں حقیقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے، وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے، بجلی چوروں کے خلاف مہم کیلئے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے نادہندہ صارفین سے 1700 ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ افسران اور ضلعی انتظامیہ کے عملے میں انعامی رقم ڈپٹی کمشنر کے ذریعے بذریعہ چیک تقسیم کی جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں