بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا استعمال ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیے گئے اختیارات منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز منسوخ کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے استعمال کیخلاف نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیے گئے اختیارات منسوخ کردیئے گئے۔

سوشل میڈیا جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے اختیار 17 اکتوبر 2024 سے دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو رولز کے تحت بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی جانب سے اعتراضات کے بعد اختیارات واپس لے لیے گئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو پارلیمانی ایکٹ کے زریعے بنایا جائے گا اور اختیارات دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری

یاد رہے کہ رواں برس اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی رولزکی منظوری دی تھی، جس کے تحت اب ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کیخلاف پراپیگنڈے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

سائبرکرائمز میں ملوث افراد کو پانچ سے پندرہ سال تک سزا اور بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔

گیارہ ماہ بعد نیشنل این سی سی آئی اے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی تھی جبکہ این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کیخلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں