ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو اسمبلی قواعد کے تحت تفویض کردہ اختیارات واپس لے لیے گئے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی اجلاس 16 اپریل صبح ساڑھے 11 بجے ہی منعقد ہو گا ڈپٹی اسپیکر کو اسمبلی قواعد کے تحت تفویض کردہ اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں اسمبلی سیکرٹریٹ نےاختیارات کی واپسی کے آرڈرجاری کردیئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا آرڈر قواعد انضباط کار 1997کے قاعدہ 28کی شرائط کیخلاف ہے گزشتہ رات ڈپٹی اسپیکرکےدستخط سےاجلاس طلبی کاجعلی آرڈرجاری ہوا آج اجلاس طلب کرنےکےجعلی آرڈرکااسمبلی سیکریٹریٹ نےجائزہ لیا اس جعلی آرڈر پر کوئی ڈائری نمبر درج نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ڈائری نمبر ایسی اہم نوعیت کی دستاویزات کیلئے ضروری ہوتاہے یہ آرڈرنہ تواسمبلی سیکرٹریٹ نے تیار کیا نہ ہی اسےجاری کیا ڈپٹی اسپیکرکاجاری کردہ مذکورہ آرڈراسمبلی قواعدوضوابط کیخلاف ہے زیربحث آرڈر اسمبلی سیکرٹریٹ سے باہر تیار کیا گیا۔