اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

پیرمحل: حلقہ پی پی 123میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 123 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج سیشن کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پرپنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے صوبائی حلقے پی پی 123 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہوگی۔

سپریم کورٹ میں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے پی ٹی آئی سونیا علی رضا کی پی پی 123 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں دوبارہ گنتی کراکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پی پی 123 پیرمحل میں دوبارہ گنتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی رضا کی جیت ہار میں بدل گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کے سید قطب علی شاہ دوباہ گنتی میں 17 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے تھے، پہلے تحریک انصاف کی امیدوار 70 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھیں۔

ریٹرننگ افسرکی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ نے 53122 اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی سونیا علی رضا نے 53105 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں