بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو 5 روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پانچ روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، کل سہ پہر پولو گراؤنڈ گلگت میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین گلگت بلتستان کے پانچ روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف علاقوں کے تنظیمی عہدے داروں سے ملاقاتیں اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

[bs-quote quote=”پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیے جو ان سے چھین لیے گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان پیپلز پارٹی”][/bs-quote]

پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں جن علاقوں کے تنظیمی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے ان میں استور، گھانچی، اسکردو شامل ہیں۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان مصطفیٰ نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیے جو ان سے چھین لیے گئے ہیں، ہم آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان کو حقوق دلانے کی جدوجہد میں عوام کے ساتھ ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  ظلم کا نشانہ بننے کے باوجود کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی: بلاول بھٹو


دریں اثنا گلگت میں بھی ایک شخص نے بلاول بھٹو کا بوسا لے لیا، بوسا لینے والے پر سیکورٹی اہل کار پل پڑے، مار مار کے اس کی درگت بنا ڈالی۔

خیال رہے گزشتہ روز برداشت اور رواداری کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ظم اور نا انصافیوں کا نشانہ بننے کے با وجود انھوں نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بھوک اور جہالت کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اتحاد کی ضرورت ہے، اس کے لیے رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے، لیکن اس کے برعکس عالمی و مقامی سطح پر تنازعات اور اختلافات سر اٹھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں