اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو نے کم سن بچی کے اغوا پر سندھ کابینہ سے جواب طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ ارکان سے براہِ راست رابطہ کرتے ہوئے ہالہ کی کم سِن بچی کے اغوا پر جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق کھٹو مل جیون سے رابطہ کر کے جواب طلب کیا کہ ہالہ سے اغوا بچی مونیکا بازیاب کیوں نہیں ہوئی؟

[bs-quote quote=”پیپلز پارٹی اقلیتوں کے مکمل تحفظ پر یقین رکھتی ہے: بلاول بھٹو” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت ہر صورت میں کم سِن بچی کو بازیاب کرائے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے اغوا کا واقعہ افسوس ناک ہے، ملزمان پکڑے جائیں، پیپلز پارٹی اقلیتوں کے مکمل تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔

دریں اثنا معاونِ خصوصی کھٹو مل جیون نے بچی کی بازیابی کے سلسلے میں پیش رفت سے پی پی چیئرمین کو آگاہ کیا، کہا سندھ حکومت انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے، انتظامیہ نے یقین دلایا ہے بچی جلد بازیاب کرالیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  حیدرآباد: بچی کے قتل کیس میں ڈرامائی موڑ، ماں گرفتار


ڈی جی خان میں ٹریفک حادثہ

ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں کے تصادم کے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں 19 قیمتی جانوں کے ضیاع پر بلاول بھٹو نے افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹریفک حادثے کی خبر نے افسردہ کر دیا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کے مقامی رہنما و کارکنان متاثرین کی مدد کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں