جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنا خوش آئند ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرتارپور بارڈر کھولنے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے یہ راہداری کھولنا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے کرتارپور بارڈر کھولے جانے کو خوش آئند قرار دیا، انھوں نے گوردوارہ دربار صاحب کی یاترا پر آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید بھی کہا۔

[bs-quote quote=”25 سال پہلے بے نظیر بھٹو نے بغیر ویزہ آنے کی اجازت کی تجویز دی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا یہ فیصلہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، 25 سال پہلے بے نظیر بھٹو نے بغیر ویزہ آنے کی اجازت کی تجویز دی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی تجویز کے بعد سے سکھ یاتری بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں، پی پی نے ہمیشہ دونوں ممالک کی عوام میں براہ راست روابط کی حمایت کی ہے۔

دریں اثنا بھارتی کابینہ نے بھی کرتارپور بارڈر کھولنے پر پاکستان کی تجویز کی توثیق کر دی ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے، اس پُر مسرّت موقع پر پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو بھی کرتارپور بارڈر کھولنے کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے 3800 سکھ یاتریوں کو لے کر تین خصوصی ٹرینیں پاکستان آئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں