اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ این آر او کی باتیں سب مشہوری کے لیے ہیں، میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس این آر او کا ذکر ہوتا ہے وہ سابق چیف جسٹس نے ختم کر دیا تھا۔

[bs-quote quote=”این آر او سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہوا تھا، شاید میاں نواز شریف کو بھی ہوا: آصف زرداری” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انھیں این آر او سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، تمام کیسز دوبارہ کھلے، این آر او سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہوا تھا، شاید میاں نواز شریف کو بھی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی بات کی پرواہ کیے بغیر پارلیمنٹ کو تمام پاورز منتقل کیں، بہ طورِ قوم ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں، مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے لیے اصولی فیصلہ کرنا ہو گا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی حکومت میں ہم جیلوں میں تھے، مشرف کو نائن الیون کے بعد امداد ملی تو حالات بہتر ہوئے، پرویز مشرف کی آمد پر بھی ایسے ہی حالات تھے، ملک بحران کا شکار تھا۔

آصف زرداری نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالا تو امداد کا سلسلہ بند ہو چکا تھا، ہماری پالیسیاں میاں صاحب کو پسند نہیں آئیں، میں آج جو کیس بھگت رہا ہوں وہ نواز شریف کا ہی بنایا ہوا ہے۔


یہ بھی ملاحظہ کریں: دھرنا دیں شور کرلیں، این آر او نہیں ہوگا، وزیرِ اعظم


ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین نیب کو نہیں بلکہ طور طریقوں اور سوچ کو برا بھلا کہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے دورِ حکومت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے ڈیلیور کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے، یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں