تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

لاک ڈاؤن میں موٹرسائیکل روکنے پر پی پی کارکن آپے سے باہر

لاڑکانہ: لاک ڈاؤن میں موٹرسائیکل روکنے پر پیپلزپارٹی کا جیالا آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے شہر لاڑکانہ میں موٹرسائیکل روکنے پر پی پی کارکن پولیس اہلکار سے لڑ پڑا، جیالے نے اہلکار کو دھمکی دی کہ پی پی کارکن ہوں تمہیں ڈس مس کراؤں گا۔

موٹر سائیکل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کے پی ایس او کا رشتے دار بھی ہوں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مذکورہ واقعہ حیدری تھانے کی حدود کوبان 10 کی چیک پوسٹ پر پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص اہلکار سے بدکلامی کررہا ہے۔

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار شاہراہوں پر ناکہ لگا کر ڈیوٹی دے رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس کے سبب بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز ہی لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 146 مریض زیر علاج ہین، ملک کے باعث اموات 128 ہوگئیں، آج 414 کیسز رپورٹ ہوئے اور 4 اموات ہوئیں، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 440 کرونا ٹیست کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک 78 ہزار کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -